‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2018 - 15:25
News ID: 435653
فونت
آیت الله شب زنده دار :
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے تاکید کی : اگر لوگ جان جائین کہ خداوند عالم کی معرفت میں کیا فضل موجود ہے تو ترقی ، آرام و اطمینان اور دین کے دشمن و مغرب کی ظاھری جاذبیت کے حصول کی کوشش میں نہیں رہے نگے ۔
 آیت الله مهدی شب زنده دار

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد آیت الله محمدمهدی شب زنده دار نے اپنے درس اخلاق کی نشست میں شعبان کے مبارک مہینہ کی آمد پر سب لوگوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کی ہے اور اس مہینہ کو انسان کی معنوی ترقی و پیش رفت کے لئے مناسبت موقع جانا ہے اور بیان کیا : انسان کو چاہیئے کہ اس مہینہ سے استفادہ کرے اور خود کو رمضان مبارک کے پر برکت مہینہ سے استفادہ کرنے کے لئے تیار کرے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شعبان کا مہینہ انسان کی ترقی کے لئے بہت ہی مناسب موقع ہے پیغمبر اسلام (ص) فرماتے ہیں کہ شعبان ہمارا مہینہ ہے یعنی دوسرے مہینہ سے زیادہ اس مہینہ میں خداوند عالم کی خاص عنایات خداوند عالم کے بندے و اسلامی قوم تک پہوچتی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ اس مبارک مہینہ میں انسان کو چاہیئے کہ زیادہ اپنا خیال رکھے اظہار کیا : انسان کو خیال رکھنا چاہیئے کہ اس کی زبان ، آنکھ اور کان آلودہ نہ ہو تا کہ اس سے زیادہ استفادہ کرے اور خداوند عالم سے منسوب رمضان کے مبارک مہینہ میں داخل ہو ۔ 

آیت الله شب زنده دار نے اس بیان کے ساتھ کہ جب اس مبارک مہینہ میں دعا کے لئے بیٹھتے ہیں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں ہاتھ پھیلاتے ہیں تو انسان کی غفلتیں ختم ہوتی جاتی ہیں بیان کیا : یہ دعائیں انسان کو یاد دلاتی ہے کہ انسان کی ترقی و اعلی مقام کے حصول کے لئے راستے کھلے ہیں اور اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬