‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2018 - 19:03
News ID: 435712
فونت
حجت الاسلام سید احمد صافی :
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی نے بیان کیا : آیت الله سیستانی کی طرف سے دفاع کفائی کا فتوی دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلہ کے لئے بے مثال ہے ۔
 سید احمد صافی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام سید احمد صافی  نے چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ عالمی سیمینار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین اور حضرت عباس علیہم السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے اس کانفرنس میں بیان کیا : اس عزیز ترین موقع کو ہمارے بھائیوں نے ایک انتہائی اہم موضوع کو قریب سے دیکھنے میں گزارا ہے اور وہ موضوع اعلیٰ دینی قیادت کی طرف سے صادر ہونے والا دفاع کفائی کا فتوی ہے اس سیمینار کے دوران خصوصی طور پر اس فتوی کا ذکر رہا ہوں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فتوی مطالعہ اور تحقیق کا حقدار ہے۔

حجت الاسلام سید احمد صافی نے بیان کیا : بلا شبہ اس فتوی کو بہت سے فقہی، اجتماعی، عسکری، سیاسی اور اقتصادی زاویوں سے مطالعہ کیا جا سکتا ہے اس فتوی کو سمجھنے کے لیے اس کے صدور سے پہلے کے حالات اور واقعات کا مطالعہ بہت ضروری ہے اگر ہم کسی واقعہ سے پہلے کے حالات کا جائزہ نہ لیں تو اس واقعہ کا بیان اور اس کی صورت تاریخی حوالے سے نقص کا شکار رہتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کہا : اعلیٰ دینی قیادت نے اپنی نصیحتوں اور بیانات میں بارہا عسکری ادارے کی صحیح بنیادوں پر تعمیر نہ کرنے اور دیگر اداروں میں کرپشن کی موجودگی سے بارہا خبردار کیا۔ اگر ہم فتوی کے صدور سے پہلے کی مطالعہ کریں تو ہمیں اس فتوی کے صدور کے وقت اور اس کے اثرات کی اہمیت کا ادراک ہو جائے گا۔

حجت الاسلام سید احمد صافی نے بیان کیا : ماضی میں بھی جب مرجعیت نے تمباکو نوشی کی حرمت یا ۱۹۲۰ کے انقلاب کا فتوی دیا تو اس وقت فتوی سے پہلے اور اس کے بعد کے حالات کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہو گا کہ مرجعیت کے پاس اس فتوی کے علاوہ مسئلہ کو حل کرنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬