‫‫کیٹیگری‬ :
03 May 2018 - 18:47
News ID: 435791
فونت
مولانا محمد عباس انصاری :
جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد عباس انصاری نے کہا کہ امام مہدی (عج) کائنات کے لئے رحمت خدا ہے ۔
محمد عباس انصاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میلاد باسعادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کے سلسلے میں جموں و کشمیر العباس ریلیف ٹرسٹ کے اہتمام سے روح پرور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

مقررین نے یک زبان ہوکر کہا کہ حقیقت انتظار یہ ہے کہ انتظار کرنے والا انسان اپنے آپ کو اور اپنے خاندان و معاشرے کو امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لئے آمادہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب امام مہدی (عج) دراصل انقلاب محمدی (ص) و انقلاب حسینی (ع) کی ایک سلسلہ وار کڑی ہے اور انتظار فرج کا مقصد اسلامی قواعد و ضوابط پر مشتمل تابناک مستقبل اور ظلم و جبر، یزیدیت و چنگیزیت کے مقابلے میں پائیداری، عزم و ہمت استقلال و استقامت ہے۔

اپنے صدارتی خطبہ میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد عباس انصاری نے کہا کہ امام مہدی (عج) کائنات کے لئے رحمت خدا ہے اور عقیدہ مہدویت کسی خاص مسلک و ملت کا عقیدہ نہیں بلکہ تقریباً تمام اسلامی مکاتب اس سلسلے میں اتفاق نظر رکھتے ہیں۔

مولانا عباس انصاری نے کہا کہ بدقسمتی سے قیام و انقلاب امام مہدی (عج) کو لوگ تنگ نظری سے دیکھتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ انقلاب مہدی (عج) صرف اور صرف ظلم و جور، ناانصافیوں اور فتنہ و فساد جیسی برائیوں سے وجود میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ انتظار ملت اسلامیہ کے لئے ایک بہترین آئیڈیل ہے جس سے بہترین اسلامی معاشرہ کی تشکیل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیطانی طاقتیں ملت اسلامیہ کی نوجوان نسل کو بہکانے اور گمراہ کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہیں لیکن بیدار نوجوان ان تمام ناپاک عزائم کو ہمت و جوانمردی کے ساتھ ناکام بنا دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دیتے۔

انہوں نے قائد انقلاب حضرت امام خامنہ ای کی تاریخ ساز قیادت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم کی مدبرانہ قیادت نے دشمنان اسلام کی نیندیں حرام کردی جس وجہ سے یہ شیطانی قوتیں بڑی حد تک مسلمانوں کی جانب ٹیڑھی نظر اٹھانے سے باز آگئے۔ مولانا عباس انصاری نے کہا کہ دشمن اسلام نظام ولایت فقیہ سے انتہائی خوفزدہ ہیں جس کے خلاف و درپردہ سازشیں رچا رہے ہیں لیکن ان کی تمام سازشیں آج تک ناکام ہوگئے ہیں اور ہوکر رہیں گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬