‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2018 - 14:25
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435803
فونت
جان مکین:
امریکی ریپبلکن پارٹی کے اہم سینیٹر جان مکین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اقدار کو تباہ کردیا ہے۔
جان مکین

رسا نیوز ایجنسی کی رائٹرز سے رپورٹ کے مطابق، امریکی  ریپبلکن پارٹی کے اہم سینیٹر جان مکین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اقدار کو تباہ کردیا ہے۔

جان مکین نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے  پناہ گزينوں کی توہین ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی  اور ستمگر بادشاہوں کی تعریف اور تمجید کرکے امریکی اقدار کو زبردست نقصان پہنچایا ہے ۔

مکین نے اپنی کتاب میں تحریر کیا ہے کہ انتخابات کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بولنے والے ٹرمپ نے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرلئے ہیں اور دہشت گردوں کے حامی ممالک کے ساتھ دوستی کا ہاتھ ملا لیا ہے۔ 

وائٹ ہاؤس نے ابھی جان مک کین کے الزآمات کا ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے موجود صدر ڈنولڈ ٹرمپ نے دنیا کے سامنے امریکہ کا چھپا ہوا بھیانک چہرہ نمایاں گيا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬