‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2018 - 11:41
News ID: 435820
فونت
حضرت آیت ‌الله سیستانی نے اپنے ایک بیانیہ میں عراق میں آئندہ پارلیہ مینٹ کے الکشن میں کسی بھی امید وار یا متحدہ یا الکشن لیسٹ کی حمایت نہیں کی ہے اور اس سلسلہ میں اپنا موقف بے طرف رکھا ہے ۔
آیت ‌الله سیستانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلایی نے شہر مقدس کربلا کے صحن مطہر امام حسین علیہ السلام میں اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان عراق میں پارلیہ مینٹ کے الکشن کے سلسلہ میں آیت الله سیستانی کے آفس کی طرف سے جاری بیان کو پڑھا اور مقدس عناوین یا مرجیعت کا نام کسی بھی پارٹی یا امید وار کی طرف سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے استفادہ کے سلسلہ میں عوام کو خبر دار کیا ہے ۔

حضرت آیت الله سیستانی نے لوگوں سے الکشن میں حصہ لینے کے سلسلہ میں بیان کیا : الکشن میں شرکت ہر شخص کا حق ہے کہ جو الکشن میں شرکت کا شرایط رکھتے ہوں اور کسی کو الکشن میں شرکت پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ہر شخص الکشن میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سلسلہ میں خود ذمہ دار ہو گا ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ الکشن میں شرکت نہ کرنا ایک یقین کے مطابق ہونا چاہیئے کہ ملک کا مفاد اس میں مد نظر رکھا گیا ہو وضاحت کی : انتخابات میں شرکت نہ کرنا غیروں کو موقع فراہم کرتا ہے تا کہ وہ پارلیہ مینٹ میں دخل اندازی کریں اور شاید یہ امر جو لوگ انتخابات کا بائی کاٹ کر رہے ہیں ان کے مفاد میں نہ ہو ۔

آیت الله سیستانی نے تاکید کی ہے کہ الکشن کی بنیاد عراق کی ترقی اور ملک کا مفاد اور عراق کی اولاد کا مستقبل ہونا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬