‫‫کیٹیگری‬ :
15 May 2018 - 12:37
News ID: 435929
فونت
شیخ نعیم قاسم :
حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے تاکید کی : ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی (ره) نے سب سے پہلا قدم اٹھایا وہ یہ تھا کہ اسرائیل کی سفارت کو فلسطین کے سفارت میں بدل دیا تا کہ اعلان کر دیں کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے ۔
شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تقریر کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس سلسلہ میں کہا : ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی (ره) نے سب سے پہلا قدم اٹھایا وہ یہ تھا کہ اسرائیل کی سفارت کو فلسطین کے سفارت میں بدل دیا تا کہ اعلان کر دیں کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : حزب اللہ لبنان نے فلسطین کی آزادی کے راہ میں بہت قربانی پیش کی ہے کہ جس میں سن ۲۰۰۰ اور ۲۰۰۶ کے آپریشن کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔

شیخ قاسم نے بیان کیا : اس وقت نئے مرحلہ میں امریکا ، صیہونی حکومت اور اس کے نوکر و غلام سے مقابلہ میں مزاحمتی فرنٹ کی نئی کامیابی کی شروعات ہو چکی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس مرحلہ کا اصلی مقصد تمام فلسطین کی آزادی ہے ۔ اس مرحلہ میں فلسطین کے تمام گروہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ کم سے کم اتحاد و یکجہتی کا عملی نمونہ پیش کریں ۔

شیخ نعیم قاسم نے عرب حکام کی طرف سے صیہونی حکومت کے ساتھ عادی رابطہ کے اقدام کی سخت تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : صیہونیوں کے ساتھ عادی رابطہ برقرار کرنا فلسطینوں کی حمایت سے فرار کرنے کے مترادف ہے ۔/۹۸۹/۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬