‫‫کیٹیگری‬ :
28 May 2018 - 23:57
News ID: 436085
فونت
ايت الله بشير نجفي:
سرزمین نجف اشرف عراق کے مرجع تقلید حضرت ايت الله بشير نجفي نے تاکید کی: حوزه علمیہ اور معاشرہ کے درمیان جدائی ڈالنے کی دشمن کی سازشوں کا مقابلہ ضروری ہے ۔
آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے حضرت ايت الله بشير نجفي نے حوزه علمیہ نجف اشرف عراق کے طلاب و اساتذہ سے ملاقات و گفتگو کی ۔

اس ملاقات میں کہ جس میں علامہ سید علی بعاج و علامہ سید حسن حکیم موجود تھے ملت اسلامیہ اور حوزات علمیہ کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی ۔

حضرت ایت الله نجفی نے ملت اسلامیہ کی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور تمام مسلمانوں کو ملت اسلامیہ خصوصا عراق کا تجزیہ کرنے نیز اسلام کی ساکھ بگاڑنے کے حوالہ سے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی تاکید کی ۔

نجف اشرف کے اس مرجع تقلید نے طلاب اور اسلامی معاشرے کے آپسی تعلقات کو اہم بتایا اور کہا: حوزه علمیہ اور معاشرہ کے درمیان جدائی ڈالنے کی دشمن کی سازشوں کا مقابلہ ضروری ہے ۔

انہوں نے دھشت گرد گروہ داعش پر ملت عراق کی کامیابی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دشمن اس عظیم پیروزی کے بعد کہ جو مرجعیت کے فتوے ، حوزات علمیہ کی کوششوں اور ملت عراق کی مجاھدت حاصل ہوئی ہے ، ایک نئی سازش رچنے میں مصروف ہے تاکہ قومی اور اسلامی اتحاد کو نقصان پہونچا سکے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬