‫‫کیٹیگری‬ :
08 June 2018 - 18:57
News ID: 436211
فونت
سبطین سبزواری:
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر کا القدس ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، جس سے کوئی غیرت مند مسلمان اور آزادی پسند انسان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔
 سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں نماز جمعتہ الوداع کے بعد القدس ریلیوں کا انعقاد کرکے ناجائز اسرائیلی ریاست کے وجود کو مسترد اور فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اتحاد امت کے بغیر فلسطین کی آزادی اور یہودی سازشوں کا مقابلہ ممکن نہیں۔ تمام مسلم ممالک کو ایک ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔ کچھ عرب ممالک کا اسرائیل کی طرف جھکاو مظلوم فلسطینیوں کی آزادی میں رکاوٹ ہے، امریکہ فی الفور اپنا متنازع سفارتخانہ بیت المقدس سے یروشلم واپس منتقل کرے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عرب ممالک باہمی جنگ او ر ایران کیخلاف دھمکیوں کی بجائے، اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کریں اور اسلامی عسکری اتحاد کو فلسطینیوں کی حمایت کیلئے اسرائیل کیخلاف کارروائی کا حکم دیں، یہ ریلیاں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی گئیں۔ لاہور میں صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں القدس ریلی پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک نکالی گئی۔ جس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، جعفریہ یوتھ، وفاق المدارس الشیعہ، شیعہ علما کونسل لاہور شعبہ خواتین، اسلامک ایمپلائیز اور امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

مظاہرین نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا۔ کارکنوں نے امام خمینی، رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای اور علامہ ساجد علی نقوی کی تصاویر اور مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ پروفیسر ذوالفقار حیدر، شہباز حیدر نقوی، ملک شوکت علی اعوان، جعفر علی شاہ، علی قاسمی، صغیر ورک، عامر علی بھٹی اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، جس سے کوئی غیرت مند مسلمان اور آزادی پسند انسان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے سرزمین پر یہودی ریاست کا قیام انسانی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ خود کو جمہوریت پسند کہلانے کے دعویدار یورپی و مغرنی ممالک کس منہ سے اسرائیل کے ظالمانہ کردار کی حمایت کرتے ہیں۔ عالمی برادری مسئلہ فلسطین حل کروائے ورنہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی مجرمانہ چال بازیوں سے ہٹ جائے تو اسرائیل کا دنیا بھر میں کوئی حمایتی نہ ہوگا اور یہودی ریاست تنہائی کا شکار ہو جائے گی، مگر افسوس کہ امریکی سرپرستی نے یہودی ریاست کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اسرائیل کے پنجوں سے بیت المقدس کو آزاد کروانے کیلئے شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ ایران اور سعودی عرب تنازع کو بھی ختم کرنا چاہئے۔ ورنہ ایک دوسرے خلاف اقدامات سے توانائیاں ضائع ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران امریکہ کی خوشنودی کی بجائے، فلسطینیوں کے حقوق کیلئے حماس اور حزب اللہ کا ساتھ دیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬