08 June 2018 - 16:43
News ID: 436202
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام نےریلیوں میں بھر پور شرکت کی کشمیری مسلمانوں نے اس موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
کشمیر میں عالمی یوم قدس

رسا نیوز ایجنسی کی کشمیری ذرائع ابلاغ سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام نےریلیوں میں بھر پور شرکت کی کشمیری مسلمانوں نے اس موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ بڈگام میں اغا سید حسن موسوی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ادھر حریت رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، آغاز سید حسن موسوی ، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے مشترکہ طورپر عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیت المقدس کی آزادی تک آرام و سکون کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬