09 June 2018 - 15:35
News ID: 436218
فونت
یونیورسٹیوں میں علوم انسانی کتب کی تدوین کے ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر احمد احمدی کا کل رات امام خمینی (رہ) اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
حجۃ الاسلام ڈاکٹر احمد احمدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹیوں میں علوم انسانی کتب کی تدوین کے ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر احمد احمدی کا کل رات امام خمینی (رہ) اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر احمدی 1933 ء میں ایران کے شہر ملایر کے کہکدان گاؤں میں پیدا ہوئے انھوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بروجرد کے حوزہ علمیہ میں داخلہ  لیا اور 5 سال تک حوزہ علمیہ بروجرد میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ حوزہ علمیہ قم میں پہنچ گئے جہاں انھوں نے حضرت امام خمینی (رہ)، علامہ طباطبائی ، سید حسین طباطبائی اور آیات عظام سلطانی، مشکینی، محقق داماد اور نجفی مرعشی کے دروس سے استفادہ کیا۔مرحوم احمدی نےتہران یونیورسٹی سے مغربی فلفسہ میں  ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کی۔ اور 1360 ہجری شمسی میں اعلی انقلابی ثقافتی کونسل کے رکن منتخب ہوگئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

   

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬