رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھورعالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے مسجد اعظم قم میں موانع استجابت دعا کے سلسلہ میں امیرالمؤمنین علی علیہ السلام سے منقول روایت کی تشریح کی اور کہا: حضرت(ع) نے آٹھ چیزوں کی بہ نسبت خیانت، انسان کی دعا قبول نہ ہونے کی وجہ شمار کی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: پہلا مورد یہ ہے کہ انسان نے پروردگارکی شناخت کے باوجود اس کا حق ادا نہیں کیا ، پروردگار کا حق واجبات کی انجام دہی اور محرمات کا ترک کرنا ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین مؤمنی نے دوسرے مورد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول اسلام پر ایمان لایا مگر آپ کی سنت کے خلاف عمل کیا اور سنت رسول کے مطابق حیات بسر نہیں کی ، قران کی تلاوت کی مگر احکام قران پر عمل نہیں کیا اور ماں باپ کے سلسلہ میں موجود احکامات کو ترک کردیا ۔
انہوں نے عقیدہ اور عمل کے درمیان ہماہنگی کے نا ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انسان زبانوں سے کہتا ہے کہ جہنم سے خائف ہے مگر عمل میں ہر لمحہ خدا کی معصیت اور گناہ انجام دے کر خود کو آتش جہنم کے قریب لاتا ہے ، بلکل ویسے ہی جیسے لوگ سیگریٹ کے نقصانات اور مضرات سے آگاہ ہیں مگر اس کی جانب کھینچتے ہیں اور اس کا استعمال کرتے ہیں ، دوسری طرف بہشت کی رغبت تو رکھتا ہے مگر اپنے عمل سے اس سے دور ہے ۔
سرزمین ایران کے مشھورعالم دین نے کفران نعمت کو استجابت دعا کے دیگر موانع شمار کیا اور کہا: انسان ، خدا کی نعمت کا استعمال کرتا ہے مگر اس کا شکر نہیں بجالاتا ، سلامتی ، آزادی ، امنیت جیسی نعمتوں کی قدر نہیں کرتا اور ان نعمتوں کی اس وقت قدر کرتا ہے جب اس سے کھوجاتی ہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیطان انسان کا دیرینہ دشمن ہے کہا: انسان خود اس مطلب سے بخوبی آگاہ ہے مگر عمل کے میدان میں اس سے دوری نہیں کرتا اور نہ فقط یہ کہ اس سے دوری نہیں اپناتا بلکہ اپنے عمل سے اس کی مدد بھی کرتا ہے جس کے نتیجہ میں گمراہی کا شکار ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین مؤمنی نے مزید کہا: انسان لوگوں کے عیوب سامنے لاتا ہے مگر اپنے عیوب پر پردہ ڈال دیتا ہے جیسے خود ہر عیب و نقص سے عاری ہو ۔
انہوں نے آخر میں کہا: ہمیں ان تمام باتوں پر دھیان دینا چاہئے کہ استجابت دعا کے تمام شرائط مہیا ہیں یا نہیں ، خدا نے دعا کی قبولیت کا وعدہ کیا ہے مگر اس کے شرائط ہیں کہ جن کا فراہم ہونا بھی ضروری ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴