16 June 2018 - 14:46
News ID: 436283
فونت
یورپی یونین کے رکن ملکوں نے متفقہ طور پر امریکی صدر ٹرمپ کے کسٹم ڈیوٹی کے فیصلے کے جواب میں تیار کئے گئے ایک بل کی منظوری دے دی ہے
یوروپ یونین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے رکن ملکوں کی حکومتوں نے یورپ سے اسٹیل اور المومنیم کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے ردعمل میں یورپ میں امریکی مصنوعات کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کےبل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے - یورپی کمیشن میں اس بل کی توثیق کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا -

یورپی کمیشن کا آئندہ اجلاس بیس جون کو ہوگا اور یورپی یونین کے رکن ملکوں کے ذریعے تیار کئے گئے اس بل کا نفاذ جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں ہوجائے گا -

واضح رہے کہ ٹرمپ کے ذریعے یورپ کے المومنیم اور اسٹیل کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنےکے فیصلے کے  بعد امریکا اور یورپ کے درمیان اختلافات روز بروزشدت اختیار کرتے جارہے ہیں ۔۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬