16 June 2018 - 18:56
News ID: 436291
فونت
مولانا محمد عباس انصاری:
کشمیر کے بزرگ مزاحمتی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے اپنے تعزیتی پیغام میں سید شجاعت بخاری پر حملہ کو آزادی رائے پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائی نہ صرف مذموم عمل ہے بلکہ کشمیر کی آواز کو خاموش کرنے کی ایک گہری سازش ہے۔
حجت الاسلام محمد عباس انصاری

,رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کے بزرگ مزاحمتی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے نامور صحافی اور قلمکار سید شجاعت بخاری کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں‌ نے سید شجاعت بخاری پر حملہ کو آزادی رائے پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائی نہ صرف مذموم عمل ہے بلکہ کشمیر کی آواز کو خاموش کرنے کی ایک گہری سازش ہے۔ انہوں نے سید شجاعت بخاری کو کشمیری قوم کا حامی اور آزاد قلمکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شجاعت کا قتل ایک منصوبہ بند سازش کا نتیجہ ہے۔

انصاری نے کہا کہ صحافی پر حملہ صحافت پر حملہ ہے اور صحافت پر حملہ سراسر سماج اور آزادی رائے پر حملہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری کا قتل ایک فرد کا قتل نہیں بلکہ دسیوں ہزار افراد کے قتل کے برابر ہے اور یہ بزدلانہ اقدام کشمیری قوم کے لئے ایک مصیبت عظمٰی ہے۔

مولانا عباس انصاری نے سید شجاعت بخاری کی بیہمانہ قتل پر صحافتی برادری کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬