17 June 2018 - 16:53
News ID: 436296
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ننگرہار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے افغان قوم اور حکومت سے ھمدردی کا اظہار کیا ہے۔
 بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشتگردوں نے افغانستان کی سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے کہا کہ افغان قوم کے مخالفین طالبان اور حکومت کے مابین جنگ بندی کو اپنے مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں اور اسی لئے انہوں نے اس ملک کے اتحاد وحدت کے عمل کو قبول نہیں کیا اور ایک بار پھر انہوں نے اپنی اس قسم کی کارروائی سے دکھا دیا کہ وہ اس ملک میں تفرقہ پھیلانے کے درپے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب افغان حکومت اور عوام اتحاد و وحدت کے خلاف دہشتگرد عناصر پر قابو پا لیں گے اور اپنے صبر و استقامت کا پھل دہشتگردی پر قابو پانے کے ذریعے حاصل کر لیں گے۔

واضح رہے کہ کل ننگرھار میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار عید پر ہونے والی جنگ بندی کے موقع پر جب ایک دوسرے سے مل رہے تھے تو ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوئے۔ دہشتگرد گروہ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔ /۹۸۹/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬