‫‫کیٹیگری‬ :
16 June 2018 - 18:50
News ID: 436290
فونت
مولانا شبیر قمی:
پیروان ولایت کے سربراہ نے مسلم دنیا بالخصوص یمن، بحرین، شام، فلسطین اور کشمیر کی موجودہ خونین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی اور دیگر اثر و رسوخ رکھنے والی اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم دنیا کی خونین صورتحال پر روک لگانے میں عملی اقدامات اٹھائے۔
شبیر قمی

,رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے مرکزی مسجد ذینبیہ خندہ بڈگام میں نماز عید کی پیشوائی کی۔

اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں امت اسلامیہ کو عید الفطر کے مقدس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے باہمی اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی۔ مولانا شبیر قمی نے مسلم دنیا بالخصوص یمن، بحرین، شام، فلسطین اور کشمیر کی موجودہ خونین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی اور دیگر اثر و رسوخ رکھنے والی اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم دنیا کی خونین صورتحال پر روک لگانے میں عملی اقدامات اٹھائے۔

مولانا سبط شبیر قمی نے بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کے قتل عام کو شیطانی طاقتوں کی منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ جزوی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کندھے سے کندھا ملا کر ان سازشوں کو بے نقاب اور ناکام کریں۔

انہوں نے پلوامہ میں فورسز کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے عام شہری کو خراج پیش کرتے ہوئے فورسز کے اس اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬