
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے پاکستانی زمینی فوج کے چیف کمانڈر سے ملاقاتی میٹنگ میں کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت پر آنے والے پاکستانی زائرین کی امنیت و سکون ایران و پاکستان میں ہماری نظر میں قابل تاکید ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے لیے رفت وآمد اور قیام و طعام میں آسانی قراردی جائے ۔
انہوں نے کہا: پاکستانی زائرین کے لیے پہلے ناامنیت تھی لیکن پاکستانی حکومت کی کوشش سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کے لیے کافی امنیت پیش کی گئی ہے کہ جو قابل قدردانی ہے ۔
حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا: ایران و پاکستان کے سرحدوں پر امنیت وسکون دونوں ممالک اور علاقے کے عوام لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور جرائم پیشہ اداروں ، افیون و تریاک اور دہشت گردی سے مقابلہ ہر طرح سے کہ جن سے دونوں ملکوں کی امنیت بحال ہو ، ایک بنیادی اور دونوں طرفہ ضروت ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/