‫‫کیٹیگری‬ :
12 July 2018 - 12:12
News ID: 436578
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربرا ہ نے کہا کہ دہشتگردوں کو الیکشن کے لئے راتوں رات شیڈول فور سے نکال کر کھلی چھٹی دینے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربرا ہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نےعوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی کارنر میٹنگ میں طالبان دہشتگردوں کے دھماکے کی پروزمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو الیکشن کے لئے راتوں رات شیڈول فور سے نکال کر کھلی چھٹی دینے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کو دائو پر لگانے والے ایسے حادثات کے ذمہ دار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی کے شہداء کے لواحقین خصوصاًبلورفیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جنہوں نےوطن کے استحکام کی خاطر قیمتی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں اور انکے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینے والے قوم کے سامنے جواب دہ ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬