رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خوجہ شیعہ مسجد کھارادرکراچی میں نماز جمعہ کے خطبے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے الیکشن میں موروثی سیاست کے خاتمے ، دہشتگردوں کا راستہ روکنے اور دیگر اہداف کے حصول کو اصل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ ملا ۔ عوام کے سیاسی شعورمیں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر عوام ، سیاستدان اور علماء اپنے مسائل حل کرنے کے لئے خود کوشش نہ کریں تو پھر بیرونی مداخلت ہوتی ہے اور امریکہ اپنے انداز میں مسئلے حل کرتا ہے۔امریکہ نے عوام کے اعتماد کو ختم کردیا ہے اور ایک مائنڈ سیٹ بنادیا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اور ہم چاہیں بھی تو کچھ نہیں کر سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سب موجود ہیں ۔ مگر شیعہ نمائندگی نہیں ہے بلکہ شیعہ عوام ایک طویل عرصہ تک سیاست کو برا سمجھتے رہے ۔
انہوں نے بتایا کہ طریقہ کار کے برخلاف کوئی بھی کام کیا جائے کامیاب نہیں ہوتا۔ اگر ہم سیاست میں شرکت نہ کرنے کی بات پر ڈٹے رہے تو کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جامع پالیسی پیش کی ہے ۔ خارجہ پالیسی برابری کی سطح پر انجام دینے کی بات کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر 50 فیصد بھی ان پالیسیوں پر عمل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ملک میں کافی بہتری آجائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/