‫‫کیٹیگری‬ :
01 August 2018 - 14:36
News ID: 436754
فونت
جنرل غیب پرور:
اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو ملکی اور قومی معیشت کو مزيد خراب کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
 غیب پرور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ جنرل غلام حسین غیب پرور نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو ملکی اور قومی  معیشت کو مزيد خراب کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

جنرل غیب پرور نے رضاکار فورس کے بعض اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی حکومت کو باور کرنا چاہیے کہ دشمن نے ایرانی قوم اور اسلامی نظام  کے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور ایرانی حکومت کو بھی اقتصادی میدان میں اپنی جنگی پوزيشن کو قوت اور قدرت کے ساتھ سنبھال لینا چاہیے اور دشمن کو ایران کے اقتصاد میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔۔

جنرل غیب پرور نے کہا ہے سخت اقتصادی شرائط میں ایرانی حکام کو ایرانی عوام  کے ساتھ رہنا چاہیے اور عوام کو اقتصادی مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ۔

جنرل غیب پرور نے نگراں اداروں پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نگراں اداروں کی غفلت کی وجہ سے ایرانی عوام کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ جنرل غیب پرور نے کہا کہ ہم مشکل حالات میں حکومت کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬