‫‫کیٹیگری‬ :
01 August 2018 - 14:57
News ID: 436756
فونت
محمد علی جعفری:
سپاہ پاسداران کے سپہ سالار کا ٹرمپ کے حالیہ بیان کہ جس میں ایران کیساتھ بغیر کسی شرط کے مذاکرات کو مسترد کیا گیا تھا، پر ردعمل میں کہنا تھا کہ جناب ٹرمپ، ایران شمالی کوریا نہیں جو آپ کے ملاقات کی درخواست پر مثبت جواب دے گا۔
محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے امریکہ کی فوجی دھمکیوں کو کھوکھلا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لیبرل فکر ملک کی مشکلات کا اصلی سبب ہے۔

میجر جنرل محمد علی جعفری نے طلباء کی طرف سے منعقدہ  معرفتی تشکیلات  "خالص اسلام" نامی پروگرام  میں شرکت کی ۔

طلباء کے نمائندوں کے خیالات اور نظریات سننے کے بعد جنرل جعفری نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی  10 سال قبل صرف سکیورٹی اور فوجی امور پر توجہ تھی  لیکن رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تدبیر کی روشنی میں سپاہ نے سافٹ ویئر جنگ اور ثقافتی حملوں کا مقابلہ کرنے کے میدان میں بھی حضور پیدا کیا۔ ایران  کی اس وقت دشمن کی جنگی اور فوجی دھمکیوں  پر کوئی توجہ نہیں ہے کیونکہ ایران فوجی میدان میں دشمن کو بھر پور اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے لیکن ہماری اندرونی کمزوریاں سنجیدہ کمزوریاں ہیں ۔ سپاہ اور رضاکار فورس میں فرق ہے رضاکار فورس سپاہ کے انڈر نہیں ہے رضاکار فورس  ایک مستقل  ادارہ  ہے جس کی اپنی ذمہ داریاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جوانوں سے توقعات ہیں اور ہمارے جوانوں کو رہبر معظم کی توقعات پر پورا اترنا چاہیے ۔ ہمیں ملک کے اندر موجود خامیوں کو مشترکہ طور پر حل کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے ۔ لیبرل نظریہ ملک کے اندر موجود مشکلات کا اصلی سبب ہے اسلام دین مشکلکشا ہے  اسلام کی غریب اور پسماندہ طبقات کی مشکلات دور کرنے پر کافی توجہ ہے۔

جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کی فوجی دھمکیاں کھوکھلی ہیں ۔ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ اس کی معمولی خطا کا اسے منہ توڑ جواب ملےگا اور ایران ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں بالکل سنجیدہ اور آمادہ  ہے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬