‫‫کیٹیگری‬ :
20 August 2018 - 16:39
News ID: 436926
فونت
حجت الاسلام والمسلمین حاج ابوالقاسم دولابی:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے عرفہ کو گناہوں کے اعتراف اور صحیح زندگی بسر کرنے دن بتاتے ہوئے اس دن زیارت امام حسین(ع) کی فضلیت اور اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کی کہ راہ خدا میں جھاد عظیم عبادت ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حاج ابوالقاسم دولابی

حجت الاسلام والمسلمین محمد حاج ابوالقاسم دولابی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں یوم عرفہ کے نزدیک ہونے پر عرفہ کی تشریح کرتے ہوئے اس دن کے اہمیت و فضلیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عرفہ کو اس لئے عرفہ کہتے ہیں کہ یہ دن گناہوں کے اعتراف کا دن ہے ، یہ وہ دن ہے جن حضرت آدم علیہ السلام نے صحرائے عرفات میں اپنی خطاوں کا اعتراف کیا اور خداوند متعال نے اس کے بعد اپ کی بخشش کی ۔

خبرگان رھبرکونسل میں شھر زنجان کے عوامی نمائندہ نے مزید کہا: اسی بنیاد پر اس دن کی ایک اہم سنت یہ ہے کہ انسان اپنے خدا سے راز و نیاز کرے اور خداوند متعال سے مغفرت طلب کرے ، ہماری روایتوں کے مطابق یقینا خداوند متعال اس دن بندوں پر خاص عنایت کرے گا ۔

انہوں ںے عرفہ کو صحیح بندگی کا دن بتایا اور کہا: ایک دوسری روایت میں موجود ہے کہ اس دن خداوند متعال نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مناسک حج اور اپنی معرفت کی تعلیم دی ، درحقیقت اس دن انسان خداوند متعال سے صحیح زندگی بسر کرنے اور صحیح بندگی کرنے کی درخواست کرتا ہے تاکہ زندگی کے ہر میدان میں خدا کی بندگی جلوہ گر رہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین حاج ابوالقاسم دولابی نے مزید کہا: امام سجاد(ع) فرماتے ہیں کہ عرفہ وہ دن جس دن بندہ ، خدا کے سوا کسی سے کچھ بھی نہ مانگے ، سب کے سب اس کی بارگاہ میں حاضر ہوں اور اس سے اپنی حاجتوں کو طلب کریں ۔

انہوں نے دعائے عرفہ میں موجود الفاظ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دعائے عرفہ کا شمار بہترین دعاوں میں ہوتا ہے کہ جو حضرت امام حسین علیہ السلام سے عرفہ کے دن منقول ہوئی ، اس دعاء میں بلند معارف موجود ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ گناہوں کا بھی اعتراف نیز خداوند متعال سے عفو و بخشش کی درخواست ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۱۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬