‫‫کیٹیگری‬ :
04 September 2018 - 21:04
News ID: 437061
فونت
حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی :
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافےکے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کو بھی بہتر بنانا چاہیے تاکہ زائرین کا کوئٹہ سے باڈر اور باڈر سے کوئٹہ سفرمحفوظ بنایا جاسکے۔
حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ایران بارڈر پر امیگریشن کائونٹرز میں اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان  اقدامات سے زائرین کو بائی روڈ سفر میں آسانی ہو گی ،ایران ،عراق اور پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گےجبکہ پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال محرم الحرام ،صفر المظفر اور سال کے مختلف اوقات میں لاکھوں زائرین ایران اور عراق کے لئے پاکستان سے روانہ ہوتے ہیں لیکن گزشتہ حکومتوں نے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے،جس سے زائرین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافےکے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کو بھی بہتر بنانا چاہیے تاکہ زائرین کا کوئٹہ سے باڈر اور باڈر سے کوئٹہ سفرمحفوظ بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اور مشکلات کے ازالے کے لئے کسی بھی حکومت کا یہ پہلا قدم ہے جو قابل ستائش ہے امید کرتے ہیں ان تمام وعدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬