‫‫کیٹیگری‬ :
08 September 2018 - 11:35
News ID: 437082
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی عزاداری سیل قائم کر دیا ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیوایم عزاداری سیل کے مرکزی کنوینئرملک اقرار حسین نے مرکزی عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی عزاداری سیل قائم کر دیا ۔

ملک بھر میں نمائندگان کا تعین کردیا ہے محرم الحر ام میں امن وامان اور عزاداری نواسہ رسول کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے سدباب کے کردار ادا کریں گئے،

 انہوں نے کہاکہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے ۔پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہمیں وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہیں جو کہ کسی بھی پاکستانی کوحاصل ہیں ۔ آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کا حق دیتی ہے ۔سیکورٹی او ر انتظامی اداروں کا کام شہریوں کو سہولت پہنچانا ہے۔ محرم الحرام میں دنیابھر کی طرح وطن عزیز پاکستان میں بھی عزاداری سید الشہداء کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے گزشتہ چند دہائیوں سے عزاداری کے خلاف ایک ایک مخصوص تکفیری فکر رکھنے والا ٹولہ سازشیں کر تا آرہا ہے ۔محرم الحرام میں مجالس وجلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ سابقہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی نا لگانے سے ملک میں امن واما ن کی صورتحال مخدوش رہی اور اب بھی ان کی سرگرمیاں جاری ہیں ان کے نیٹ ورک موجود ہیں ان کے خلاف فوری آپریشن ہونے چاہیں ان کالعدم گروہوں کے عالمی دہشتگر د تنظیموں داعش القاعدہ اور طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں سابقہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر انتہائی سست روی سے کام کیا نئی حکومت سے امید ہے کہ وہ نیشل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق اور سنجیدگی کے ساتھ کام کر ئے گی ۔

ملک بھر میں محرم الحرام میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے کے لئے مرکزی عزاداری سیل مرکزی کردار ادا کرئے گی ۔پرنٹ،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے زریعے تمام صوبوں کے عزاداری سیل کوارڈیئنٹر ز کے نمبرز جاری کردئے گئے ہیں ۔صوبہ پنجاب میں مرکزی عزادری سیل کے کوآرڈینیٹررانا ماجد علی ،سند ہ میں اکبر شاہ،کے پی کے میں نیئر حسین جعفری ،جنوبی پنجاب مین سلیم صدیقی ،بلوچستان میں کربلائی رجب علی اور آزاد کشمیر میں سید سجاد حسین سبزواری کو نامزد کیا گیا ہے اس کے علاوہ لیگل ایڈوائزرایڈوکیٹ آصف ممتاز ملک ہونگے اسلام آباد میں علامہ عبدالخالق اسدی اور ارشاد حسین بنگش مرکزی عزاداری سیل کے کوآرڈینیٹرہوں گئے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬