‫‫کیٹیگری‬ :
13 September 2018 - 22:59
News ID: 437135
فونت
پیر معصوم حسین نقوی :
جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ نے کہا : نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد اہلسنت سب سے زیادہ مناتے ہیں۔
پیر سید محمد معصوم حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ محبت اہلبیتؑ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے وضاحت کی : تمام مسلمان اہلبیتؑ سے محبت کرتے ہیں، اس میں کسی فرقے کی اجارہ داری نہیں، محرم الحرام نفاق نہیں، امن و اتحاد کا مہینہ ہے، اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ شیعہ سنی اختلافات اپنی جگہ ماہ مقدس کو متنازع نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد اہلسنت سب سے زیادہ مناتے ہیں۔

جے یو پی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ علما و مشائخ ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنیوالوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، پاکستان تمام مسالک کے اکابرین کی کاوشوں سے بنا تھا، جس میں اہلسنت نے قائدانہ کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر وقت آگیا ہے کہ سنی شیعہ مل کر خارجی گروہ کی سازشوں کیخلاف متحد ہوں، جنہوں نے علیحدہ وطن کی تحریک کے دوران مسلم لیگ کی بجائے کانگریس کا ساتھ دیا اور اب دہشتگردی کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اہلسنت سے زیادہ محبت اہلبیتؑ کا کوئی دعویدار نہیں۔

پیر معصوم نقوی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

انہوں نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬