‫‫کیٹیگری‬ :
14 September 2018 - 13:09
News ID: 437139
فونت
آیت الله حکیم :
نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے ماہ محرم کو مومنین کے لئے مناسب موقع جانا ہے اور تاکید کی ہے کہ یہ میہنہ شیعوں کے لئے با برکت و بہار کا مہینہ ہے ۔
آیت الله حکیم

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ماتمی انجمن و مجالس و عزاداری منعقد کرنے والی انجمنیں و شاعر و مداح کا ایک گروہ محرم کی مناسبت سے نجف اشرف کے مرجع عظام حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں بیان کیا : شعرا و مداحوں کو چاہیئے کہ وہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت سے تمسک حاصل کریں اور ان کو اپنا نمومہ عمل قرار دیں اور امام حسین علیہ السلام کی حسینی تحریک کو ان دوسرے مسائل جو اس تحریک و قیام امام حسین سے تعلق نہیں رکھتے ہیں اس کو اس غم کے مہینہ میں مخلوط ومرتبت نہ دیں ۔

انہوں نے محرم کے عظیم مہینہ کو مومنین کے لئے مناسب فرصت جانتے ہوئے تاکید کی ہے اور بیان کیا : انجمنیں و ماتمی دستے کے سربراہان و شعرا و مداح کو اس غم و اندوہ کے مہینہ کے مناسب موقع کو ہاتھوں سے نہیں دینا چاہیئے اور دوسرے مسائل اور حسینی تحریک سے بے ربط مطالب سے دوری اختیار کرنی چاہیئے ۔

نجف اشرف کے مرجع تقلید نے بیان کیا : امام معصومین علیہم السلام کی طرف سے امام حسین علیہ السلام کی مجالس منعقد کرنے کی برکت سے دنیا والے شیعہ مذہب سے آشنائی رکھتے ہیں ۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی مجالس کو خداوند عالم کی طرف سے ایک عظیم نعمت جانا ہے اور وضاحت کی : خداوند عالم اس طرح کی مجالس کی برکات سے وہ مشکلات و بلا جو مختلف صورت میں ہم پر وارد ہونے والی ہیں ان کو دور کرتا ہے ۔

حضرت آیت الله حکیم نے تاکید کی ہے کہ محرم کا مہینہ بہترین فرصت ہے کہ تمام انبیاء و الہی رسل اور آئمہ معصومین سلام الله علیهم ایک دوسرے کے بعد امام زمانہ عج الله تعالی فرجه الشریف تک امام حسین علیہ السلام کے مظلومانہ شہادت پر گریہ کیا ہے ۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا میں مومنین سے خلوص کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے اور بیان کیا : شعرا سید الشھدا علیہ السلام کے ساتھ ہوئے عظیم مصائب پر نوحہ خوانی کریں اور خاص کر اہل بیت علیم السلام اور ان کے اصحاب علیہم السلام کے حق میں جو ظلم و مصائب پیش آئے ہیں اور ان پر جس طرح تشدد کیا گیا اس کو بیان کریں ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : اہل بیت علیہم السلام پر جو مصائب ہوئی ہیں وہ بہت ہی عظیم ہے اور حضرت رسول اکرم صلی الله علیه و آله و سلم ان کے سلسلہ میں گریہ کی ہے اہل بیت علیم السلام کو حضرت نوح کی کشتی کی مانند جانا ہے اور امت کو غرق ہونے سے نجات کا سبب جانا ہے اور امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنے کی سفارش کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬