‫‫کیٹیگری‬ :
15 September 2018 - 19:58
News ID: 437148
فونت
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما :
بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ محرم الحرام ایثار وقربانی اور ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے کا مہینہ ہے۔امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما نے کہا ہے کہ کربلاحق پرستوں کی رزمگاہ اور حماسہ حسینی کی لازوال داستان کا نام ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ امام حسین ؑ نے اپنے قیام کے ذریعے ظاہری تقویٰ اور پرہیز گاری کی نمائش کرنے والوں کے چہروں سے نقاب الٹ دیئے اور حق وباطل کے درمیان ایک ایسی لکیر کھینچ دی کہ قیامت تک فاسق وفاجر حکمرانوں کو ذلیل ورسوا ہوتے رہیں گے۔

رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے تاکید کی : امام حسین ؑ نے دین محمدی کے سنہرے اقدار کی بحالی اور انسانیت کی بقا کیلئے وقت کے فاسق و فاجر حاکم کیخلاف قیام کیا اور قیامت تک آزادی وحریت کے پرستاروں کیلئے ایک تابندہ مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ آج کربلا کی اس لازوال قربانی سے سبق لیتے ہوئے دنیا کے ظالم و استکباری قوتوں کیخلاف امام عالی مقام کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر قیام کرنا ہوگا۔

بی بی سلیمہ نے کہا کہ جن حکمرانوں کے ہاتھ ظلم سے رنگین ہیں، محرم کے آغاز سے ہی ان پر لرزہ طاری ہوتا ہے اورایک انجانے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جس دن دنیاوالوں کو حسین ؑ کی معرفت حاصل ہوجائے زمانے کے فرعونوں کے تخت الٹ دیے جائینگے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں حسین ؑ کی حاکمیت قائم ہوگی۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬