شامی پارلیمنٹ کے نمائندے :
محمد خیر عکام نے کہا کہ شامی عوام اور حکومت ایران کا شام کے ساتھ بھر پور تعاون کے سلسلے میں ایرانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی پارلیمنٹ کے نمائندے محمد خیر عکام نے ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملے کے سلسلے میں ایران اور شام کے درمیان مکمل طور پرہم آہنگی موجود ہے۔
شامی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ ایران اور شام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں ۔
شامی نمائندے نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان سکیورٹی تعاون بھی جاری ہے اور شام میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران نے شام کا بھر پور تعاون کیا ہے اور شامی عوام اور حکومت اس سلسلے میں ایرانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے