رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی آل پاکستان عزادری کمیٹی کے چیئر مین ملک اقرار حسین نے پنجاب عزاداری کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ نواسہ رسول کی عزادری میں قدغن کو برداشت نہیں کریں گئے، یہ پاکستان ہے مقبوضہ کشمیر نہیں ہے انتظامی اداروں نے عزاداروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نا کیا تو سخت احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح ملک کے باقی حصوں میں بھی انتظامیہ عزاداروں کوتحفظ دینے کی بجائے شر پسند عناصر کے ہاتھو ں یرغمال بنی ہوئی ہے اور عزادری سید شہدا ء کے پروگرامات کے انعقاد میں چند منٹ کی تاخیر پر بھی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں ۔
مذہبی رسومات پر اس طرح رکاوٹیں تو غیر مسلم ممالک میں بھی نہیں لگائی جاتیں جس طرح سے وطن عزیز میں عزاداری سید شہداء امام حسین کا غم منانے والوں کو رکاوٹوں کا سامنا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان بے بنیاد ایف آئی آر ز کوختم کیا جائے ،آئین پاکستان کے تحت مذہبی آزادی کو سلب کرنا یا رکاوٹ ڈالنا خود ایک جرم ہے ۔
سکیورٹی اداروں کا کام تحفظ فراہم کرنا ہے ناکہ قانون کی تشریح کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں پر بے بنیاد پرچے کاٹ کر انہیں ہراساں کرنا ، عزاداری سید الشہدء ہماری شہ رگ حیات ہے اور ہم اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰/