‫‫کیٹیگری‬ :
11 October 2018 - 13:22
News ID: 437365
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی سے اس ملک کے مشہور علماء کرام نے ملاقات کی ۔
قائد ملت جعفریہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی سے اس ملک کے مشہور علماء کرام نے ملاقات کی ۔

علماء کرام کے ساتھ اس اہم ملاقات میں ملک کی مختلف اہم امور پر تبادلہ خیاہل ہوا خاص کر موجودہ مذہبی امور پر گفتگو کی گئی ۔

اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی اور بین الاقوامی سیاست میں مسلمانوں کے کردار کی طرف اشارہ کیا گیا ۔

علماء کرام نے ایام اربعین میں زائرین کے ساتھ پیش آنے والے مشکلات کی طرف اشارہ کیا اور زائرین کے مسائل عقائد تشیع میں انحرافات کے متعلق اہم امور زیر غور آئے۔

نشست میں آیت اللہ شیخ محسن نجفی، آیت اللہ حافظ ریاض، شفاء نجفی, علامہ عارف واحدی، علامہ تقی شاہ نقوی، قاضی نیاز، قاضی علامہ افضل حیدری غلام مرتضی سمیت اہم شخصیات شریک تھیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬