‫‫کیٹیگری‬ :
11 October 2018 - 23:38
News ID: 437372
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید نے گناہوں سے پرھیز کو انسان پر خدا کی عنایتوں کا باعث جانا اور کہا: انسان خودسازی کے ذریعہ خود کو ایسے مقام تک پہونچائے جہاں خداوند متعال اس کے دل و زبان پر علم و حکمت کی باتیں جاری کرے ۔
حضرت آیت الله جعفر سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے مسجد آعظم قم میں منعقد درس خارج فقہ میں شریک علماء و طلاب کو خطاب کرتے ہوئے رسول اسلام(ص) سے منقول حدیث کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر کوئی چالیس دن تک خدا کی اطاعت کرے اور گناہوں سے دوری اپنائے تو اس کے دل و زبان پرعلم و حکمت کے چشمے جاری ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا: بعض علوم اکتسابی ہیں یعنی انسان مدرسہ ، حوزہ علمیہ اور اسکول میں جا کر استاد کے سامنے زانوں ادب تہ کرکے اسے حاصل کرتا ہے مگر بعض علوم اکتسابی اور حاصل کرنے والے نہیں ہوتے مگر خدا کی عنایتوں سے انسان کے دلوں میں اترتے ہیں ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ الھی احکامات کی اطاعت اور گناہوں سے دوری اس بات کا سبب ہوتی ہے کہ انسان کا دل علم کا مرکز قرار پائے کہا: ۴۰ دن تک گناہ نہ کرنے والے انسان کو خداوند متعال اپنی حکمت کی نعمت عطا کرتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ایسے انسانوں کے دلوں میں حکمت کے چشمہ ابلتے ہیں اور اس کی زبان پر جاری ہوتے ہیں ، خدا کی اطاعت کرنے والا اور گناہوں سے دوری اپنانے والا جب گفتگو کرتا ہے تو فقط و فقط حکمت ہی کی باتیں کرتا ہے ، بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو بہت کم بولتے ہیں مگر جب بولتے ہیں تو حکمت کی بنیاد پر ہی بولتے ہیں ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جناب لقمان جیسے افراد کے کلام حکمت کا مجسمہ ہیں کہا: انسان خود سازی کے ذریعہ خود کو ایسے مرحلے تک پہونچائے کہ خداوند متعال عنایت کے ذریعہ اس کے دل و زبان پر علم و حکمت کی باتیں جاری کرے ۔

انہوں نے بیان کیا: صاحب مفاتیح الجنان مرحوم آقا شیخ عباس قمی فرماتے ہیں کہ ہم نے پیغمبر اسلام(ص) کی روایت کو آزمایا اور ۴۰ دنوں تک مراقب کی کہ گناہ نہ کروں ، ۴۰ دن بعد جب وادی السلام نجف اشرف میں گیا تو وہاں اہل برزخ کی آوازیں سنیں ، ہمیں بھی خداوند متعال سے دعا کرنی چاہئے کہ ہمیں بھی ایسی اطاعت اور اصلاح نفس کی  توفیق عطا کرے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬