11 October 2018 - 18:23
News ID: 437370
فونت
اطالوی عدالت نے ایران کے مرکزی بینک کے ۵ ارب ڈالر کے اثاثہ جات کو منجمد کرنے کے امریکی درخواست گزاروں کے مطالبے کو مسترد کردیا ۔
امریکا کی عدالت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اطالوی عدالت نے ایران کے مرکزی بینک کے 5 ارب ڈالر کے اثاثہ جات کو منجمد کرنے کے امریکی درخواست گزاروں کے مطالبے کو مسترد کردیا جس سے قانونی جنگ میں ایران کو امریکہ کے سامنے ایک اور فتح حاصل ہوئی۔

یہ بات ایران کے صدارتی آفس کے سربراہ لیگل ونگ 'محسن محبی' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی کی اپیلیٹ کورٹ نے ایرانی مرکزی بینک کے 5 ارب ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کرنے کی امریکیوں کی درخواست کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اسے خارج کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور مرکزی بینک کے وکلا کی دن رات کوششوں کے بعد اطالوی کورٹ نے ایران کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد نہ کرنے کے حق میں فیصلہ دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬