رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے مجمع جهانی اهل بیت(ع) کے اہم رکن حجت الاسلام والمسلمین ایمانی اور ان کے ہمراہ موجود وفد حضرت ابوطالب(ع) کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت ابوطالب(ع) تاریخ اسلام کی مظلوم شخصیت ہے کہا: آپ نے اپنے وجود کو رسول اسلام اور آپ کی رسالت کے لئے فنا کردیا ۔
حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے مزید کہا: حضرت ابوطالب نے رسول اسلام(ص) کی سنت کے احیاء کے لئے انتھک کوششیں کی مگر افسوس بعض اسلامی فرقہ آپ کو کافر بتاتے ہیں اور حضرت ابوطالب(ع) کے ایمان کو نہیں مانتے کیوں کہ آپ رسول اسلام(ص) کی حفاظت کے لئے مجبور تھے کہ کفار کا تعاون کریں اور ان کے من موافق باتیں کریں ۔
انہوں نے قران کریم میں موجود داستان ، آل فرعون میں سے ایک فرد کے ایمان چھپائے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملت اسلامیہ میں حضرت ابوطالب(ع) کی شخصیت بھی کچھ ایسی ہی ہے ، جیسا کہ رسول اسلام(ص) نے فرمایا کہ « اگر ابوطالب(ع) نہ ہوتے تو میں محفوظ نہ ہوتا » ہم نے دیکھا کہ حضرت ابوطالب کے انتقال کے بعد رسول اسلام مکہ میں نہ رہ سکے اور ان کے انتقال کے سال کو عام الحزن کا نام دیا ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا: حضرت امیرالمؤمنین علی(ع) بھی ایک روایت میں فرماتے ہیں « پوری ملت اسلامیہ پر میرے والد بزرگ کا عظیم حق ہے کیوں کہ مسلمانوں کا ایمان انہیں کی وجہ سے ہے» اهل بیت(ع) کے درمیان بھی حضرت ابوطالب(ع) کی خاص اہمیت ہے اور اہل بیت(ع) کی آپ کے ایمان و اعتقاد پر خصوصی تاکید ہے ۔
انہوں نے واضح طور سے کہا: میرا عقیدہ یہ ہے کہ فقط شیعہ ہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ آپ کی شخصیت کے لئے مختلف و متعدد کانفرسیں اور جلسات منعقد کرے تاکہ لوگ حضرت ابوطالب(ع) کو مسلمان ، مومن ، محافظ ولایت و رسالت پہچان سکیں ۔
حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حضرت ابوطالب(ع) کی شخصیت کے مختلف گوشے عالمی معاشرہ کے لئے بیان کئے جائیں کہا: مسلمانوں کی گردن پر آپ کا بہت زیادہ حق ہے لہذا اس حوالہ سے آپ کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔
انہوں نے آخر میں کہا: حضرت ابوطالب(ع) کے سلسلہ میں ایک کتاب تیار کریں اور اسے معاشرے کے حوالہ کریں تاکہ ہر سن کے لوگ اس معارف سے استفادہ کرسکیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۲