اربعین کمیٹی کے مطابق زائرین کی خدمت رسانی کے لیے کمیٹی کے اراکین بارڈر پہنچ چکے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا: زائرین اربعین اور زائرین حرم مطهر امام حسین (ع) کی خدمت کے لیے کمیٹی قایم کی گیی ہے
انکا کہنا تھا کہ کمیٹی دایمی طور پر تشکیل دی گیی ہے جو اس اربعین سے کام کا آغاز کررہی ہے۔
ممبران کمیٹی کا کہنا تھا: خدمات میں خوراک، پوشاک، میڈیکل اور صفائی وغیرہ کے امور سرفہرست ہیں جبکہ دیگر خدمات کے حوالے سے بھی غور کیا جارہا ہے۔
کمیٹی نے عوام اور مخیرین سے دل کھول کر تعاون کی بھی درخواست کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کمیٹی سیاسی اور جماعتی تعصبات سے بالاتر صرف امام مظلوم کی خوشنودی کے لیے کام کرے گی اور ممبران کمیٹی خوراک اور میڈکل سامان کے ساتھ تافتان باڈر پہنچ چکے ہیں۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے