‫‫کیٹیگری‬ :
13 October 2018 - 23:43
News ID: 437387
فونت
حجت الاسلام سید علی اخباری:
سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام اخباری نے دینی کتابوں میں زیارت اربعین کے مقام و منزلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حکومت سے اس نیک عمل میں آسانیاں لانے کی درخواست کی ۔
زائرین اربعین حسینی

سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام سید علی اخباری نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں دینی کتابوں میں موجود زیارت اربعین کے مقام و منزلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: زیارت اربعین من جملہ ائمہ طاھرین سے منقولہ زیارتوں میں سے ہے ، جیسا کہ حضرت امام حسن عسکری(ع) نے مومن کے پانچ صفات میں سے ایک زیارت اربعین بتایا ہے ۔

مذھبی امور کے اس ماھر نے کہا: زیارت اربعین من جملہ ان زیارتوں میں سے ہے کہ جو ائمہ طاھرین کی زبان سے اس خاص دن کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے منقول ہوئی ہے  یا دوسرے لفظوں میں یوں کہا جائے کہ چہلم امام حسین(ع) کے علاوہ کسی بھی معصوم امام کے لئے منقول نہیں ہے مثال کے طور پر رسول اسلام ، فاطمہ زھراء یا حضرت امام علی علیھم السلام میں سے کسی کے لئے بھی چہلم نہیں منایا گیا ، بلکہ فقط و فقط حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے ہی چہلم منایا گیا ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی اور صدام حسین کی حکومت کے گرنے بعد چہلم میں زیارت امام حسین(ع) کے زمینہ فراھم ہوگئے کہ جو جابر ابن عبدالله انصاری اور ان کے ساتھیوں کی اس دن حضرت امام حسین(ع) کی زیارت اور عقیدت کی نشانی ہے ، نیز یہ پیادہ روی اور مشی حضرت امام سجاد(ع) ، زینب کبری(س) اور دیگر اسیران کربلا کی مصیبتوں کی یاد ہے ۔

حجت الاسلام اخباری نے یہ بیان کرتے ہوئے بعض لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ اربعین کی پیادہ روی ایک نیا قدم ہے کہا: چہلم میں زائرین کا پیدل چل کربلا جانا ، گذشتہ زمانے میں بھی علماء اور عراقیوں کے درمیان موجود تھا ، درحال حاضر وسیع پیمانہ پر اس کا منعقد ہونا کوئی نیا قدم نہیں ہے ۔

انہوں ںے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ چہلم کے موقع پر کربلا تک پیدل چل کر جانا اہل بیت علیھم السلام کی سنت اور ایک نمایاں عمل و اقدام ہے کہا: اربعین فقط و فقط ، زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے پیدل چل کر جانے کا نام نہیں بلکہ یہ ذوق و شوق حسینی سوجھ بوجھ اور ذھنیت کے ہمراہ ہونا چاہئے ، اربعین کے زائرین سفر زیارت کے ساتھ ساتھ امام حسین علیہ السلام کی معرفت میں بھی اضافہ کریں ۔

مذھبی امور کے اس ماھر نے سفر زیارت اربعین کے مقدمات فراہم کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: زائرین امام حسین علیہ السلام کے ساتھ سخت برتاو نہ کیا جائے ، دوسرے لفظوں میں یوں کہوں کہ زائر کے اوپر زیارت کا بوجھ نہ ڈالا جائے ، ہم نے اس بات کو دیکھا کہ حکومت ایران نے ایک مدت تک بعض سفر کے لئے حکومتی ریٹ پر ڈالر کا انتظام کیا مگر اس ریٹ پر زیارت امام حسین کے لئے ڈالر کا انتظام کرنے کو تیار نہیں ، کھلے لفظوں میں یوں کہنا چاہ رہا ہوں کہ حکومت زیارت اربعین کے لئے انتظامات کرے تاکہ کسی خاص گروہ یا کسی خاص فرد پر اس زیارت کا بوجھ نہ پڑنے پائے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬