آغا سید حسن:
انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ کشمیری قوم کو اپنے ان سرفروشوں پر فخر ہے جو اپنے حال کو قوم کے مستقبل پر قربان کر رہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ کشمیری قوم کو اپنے ان سرفروشوں پر فخر ہے جو اپنے حال کو قوم کے مستقبل پر قربان کر رہے ہیں۔
آغا سید حسن نے کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کوایک شرمناک ڈرامہ اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی لاحاصل مشق سے تعبیر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کا متبادل نہیں بلکہ اس دیرینہ سیاسی تنازعے کا واحد حل استصواب رائے ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے