‫‫کیٹیگری‬ :
11 October 2018 - 21:29
News ID: 437375
فونت
حجت الاسلام احمد فرخ فال :
جامعہ مدرسین کی جنرل کونسل کے سربراہ نے کہا :سامراجی طاقت اصلی اسلام کی جگہ یزیدی اور امریکی اسلام کو مسلط کرنے کی کوشش میں مشغول ہیں ۔
حجت الاسلام احمد فرخ فال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسین کی جنرل کونسل کے سربراہ حجت الاسلام احمد فرخ فال نے اربعین اسلامی اتحاد اور عزت کے مظہر کے عنوان سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : عالمی سامراجی طاقتیں اور ان کے اتحادی ممالک حقیقی اسلام سے خائف ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : سامراجی طاقت اصلی اسلام کی جگہ یزیدی اور امریکی اسلام کو مسلط کرنے کی کوشش میں مشغول ہیں ۔

حجت الاسلام احمد فرخ فال نے اس اشارہ کے ساتھ کہ عالم اسلام کو در پیش تمام مشکلات کے پیچھے عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کے اتحادی ممالک کا ہاتھ ہے بیان کیا : امریکہ خطے میں موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ حقیقی اور اصلی اسلام کی جگہ امریکی اور یزیدی اسلام کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش کررہا ہے تا کہ اس کے ذریعہ تمام مسلمانوں پر اپنا تسلط قائم کر سکے ۔

انہوں نے خطے میں دہشت گردی کی سامراجی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا شوم مثلث ،عالم اسلام کے باہمی اتحاد اور تعاون کو نشانہ بنا کر دہشت گردی کوخطے میں فروغ دے رہا ہے اور جس کے توسط سے ان لوگوں کا مقصد یزیدی اور امریکی اسلام کو فروغ دینا ہے ۔

جامعہ مدرسین کے سربراہ نے بیان کیا : سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کا چہلم بہت خاص اہمیت کا حامل ہے اس مناسب موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اور یہ چہلم حقیقی اور اصلی اسلام کے پہچنوانے اور فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔

حجت الاسلام احمد فرخ فال نے کہا : ایران کی با بصیرت عوام نے عراق اور شام کی حکومتوں کے ساتھ ملکر یزیدی اور امریکی اسلام کی حامی دہشت گرد تنظیم داعش کو نیست و نابود کر دیا ، اور زمانے کے یزیدیوں کو آگاہ کر دیا کہ حسینی سے مقابلہ کرنے والے کے نصیب میں نابودی ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬