‫‫کیٹیگری‬ :
11 October 2018 - 15:32
News ID: 437367
فونت
نجف اشرف میں آیت الله نجفی کے ساتھ ایرانی قونصل کے سربراہ کی ملاقات میں ؛
ایرانی قونصل خانہ کے سربراہ نے نجف اشرف میں عراق کے مرجع تقلید سے ان کے دفتر میں حاضر ہو کر ملاقات اور گفتگو کی ۔
 آیت الله نجفی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانہ کے سربراہ حمید مکارم نے نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات و گفتگو کی ۔

اس دو طرفہ ملاقات میں اسلامی قوم اور اسلامی ممالک کے لوگوں کی موجودہ صورت حال کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا اور دو مسلمان قوم اور عراق و ایران ہمسایہ کے درمیان رابطہ میں مضبوطی کی تاکید کی گئی ۔

ان لوگوں نے اسلامی قوم کے لئے جو خطرات سامنے آ رہی ہیں اس کو بیان کرتے ہوئے اظہار کیا ہے کہ دشمن مخفی تیر کے ذریعہ اسلامی اتحاد کے قلب کو اپنا نشانہ بنا رکھا ہے ۔

حضرت آیت الله نجفی نے نیز اس ملاقات میں بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانہ کو چاہیئے کہ مومن عوام کی مصلحت و مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس راہ میں وسیع پیمانہ پر کوشش کریں ۔

اس مرجع تقلید نے اسی طرح حوزہ علمیہ ایران کے اساتید و طلاب و افاضیل سے ملاقات و گفتگو کی اور بیان کیا : اسلامی قوم کو چاہیئے کہ دشمن کے مقابلہ میں اپنے اتحاد کی حفاظت کرے تا کہ دین مبین اسلام کے اصیل چہرے کو دشمن کی طرف سے خراب کرنے کی سازش کو اپنے اتحاد کے ذریعہ ناکام کر سکیں ۔

انہوں نے دین و اسلامی تعلیمات و علم کی اشاعت کی تاکید کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اسلامی قوم کی واقعیتوں پر نظر رکھتے ہوئے اس کے سب سے اہم خطرات سے مقابلہ کرنے میں مستحکم قدم بڑھائیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬