‫‫کیٹیگری‬ :
16 October 2018 - 11:33
News ID: 437402
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان :
حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان خواہشات نفس کی پیروی کے ذریعہ خداوند عالم کا محبوب بندہ نہیں ہو سکتا ہے بیان کیا : گناہ انسان کو توحید کے انکار پر مجبور کرتا ہے جو دل کے مردہ ہونے کا سبب ہوتا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے ایام ماہ صفر کی مناسبت سے منعقدہ مجالس عزا میں تقریر کرتے ہوئے بیان کیا : عالم ہستی کے تمام امور خداوند عالم کے مرضی کے مطابق انجام پاتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں : خداوند عالم کے نزدیک سب سے محبوب ترین بندہ وہ شخص ہے کہ خداوند عالم اس کو نا جائز نفسانی خواہشوں سے دوری اختیار کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے بیان کیا : قرآن کریم کا فرمان ہے : نفس انسان کو برائی کی طرف دعوت و حکم دیتا ہے ؛ جو شخص بھی اس دنیا میں نا جائز خواہشات میں گرفتار ہوتا ہے محال ہے کہ اس نفس کا شکم گناہوں سے بھر سکے ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کا نفس بے پناہ خواہشات کا انبار ہے بیان کیا : انسان کی نفسائی خواہشات بے نہایت ، نا معقول اور نا جائز خواہشوں کی دعوت کرتا ہے ، یہ خواہشات کسی بھی وجہ سے کوئی قید و شرط نہیں رکھتی ہے اور نفس انسان کے اندر سے حکم دیتا ہے تا کہ فلاں حرام کام کو انجام دو ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ نفسانی خواہشات کسی بھی وجہ سے اپنی خواہش کو حلال کے شرط ہونے کو بیان نہیں کرتا ہے کہا : اگر کوئی نفس کے نا معقول خواہش کو عملی جامعہ پہناتا ہے تو کبھی بھی اس کی خوہشات ختم نہیں ہوگی ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان اس اشارہ کے ساتھ کہ نفس و جہنم کی ظرفیت ایک جیسی ہے بیان کیا : خداوند عالم قرآن کریم میں کثرت کے ساتھ جہنمیوں کے سلسلہ میں اشارہ کیا ہے لیکن کثرت لفظ کا استعمال اہل بہشت والوں کے لئے استفادہ نہیں کیا ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ دوزخیوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ دوزخ کے سات طبقے ہیں اور کسی کو نہیں معلوم کی دوزخ کی ظرفیت کتنی ہے بیان کیا : آدمیوں میں سے پہلا جنس قابیل اور غیر انسانی جنس میں پہلا ابلیس ہے کہ جو جہنمی ہوا ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ جس طرح انسان کا نفس گناہ سے شکم سیر نہیں ہوتا ہے اسی طرح جہنم کا شکم بھی دوزخیوں سے سیر نہیں ہوتا بیان کیا :  خداوند عالم کے نزدیک محبوب ترین بندہ وہ ہے کہ جس کو نفس امارہ کی خواہشات سے مقابلہ کے لئے خداوند عالم مدد کرتا ہے تا کہ اس نفس کی بھوک و خواہشات ختم ہو جائے تا کہ عرفانی ، الہی ، عبادی اور خلوص کے چالیس منزل میں داخل ہو جائے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے بیان کیا : گناہ انسان کو توحید کے انکار پر مجبور کرتا ہے اور یہ قلب کے مردہ ہونے کا سبب ہوتا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬