‫‫کیٹیگری‬ :
21 October 2018 - 07:26
News ID: 437457
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اربعین حسینی پیدل مارچ کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا جلوہ اور دشمن ، اہل بیت علیہم السلام کا برا چاہنے والوں کے آنکھ میں خار ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید نے مدرسہ امام کاظم (ع) میں منعقدہ مبلغین اربعین حسینی اجلاس میں طلاب و علماء کرام کی طرف سے اربعین حسینی میں اربعین کی روحانیت و معنویت و نوانیت کی طرف تبلیغ کو پر اہمیت و ارزش جانا ہے اور اس میدان میں مبلغین کی کارکردگی کو روز حساب کے لئے عظیم سرمایہ بیان کیا ہے ۔

مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتھ کہ اس وقت بحمد لله اربعین حسینی زائرین کی وسیع پیمانہ میں حاضری کا منظر پیش کر رہا ہے لیکن تبلیغ کے میدان میں کمی کا شکار ہے وضاحت کی : اس راہ میں اہل حوزہ کی بنیادی ذمہ داری فراموش نہیں ہونی چاہیئے ؛ اس راہ میں لوگوں کی تعلیم و تربیت بہت ہی اہم ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اربعین کو بہشت کا جلوہ و نسیم سے یاد کیا ہے اور اس اجلاس میں حاضر مبلغین کو خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : اربعین سے ہمارا استفادہ یہ ہونا چاہیئے کہ حسینی زائرین کی جمعیت کو متحول کریں اس طرح سے کہ جب وہ زیارت سے واپس جائیں تو ان میں پہلے سے زیادہ تبدیلی پائی جائے خداوند عالم و اہل بیت علیہم السلام سے زیادہ قریب ہوں ۔

مرجع تقلید نے اربعین حسینی پیدل مارچ کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا جلوہ جانا ہے اور کہا : یہ پروگرام اسلام و شیعہ کو زندہ کرتی ہے آئمہ اطہار علیہم السلام کی طرف سے اس مسئلہ کے سلسلہ میں دعوت صرف ثواب کے لئے نہیں ہے بلکہ یک سیاسی مسئلہ بھی ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اربعین حسینی پیدل مارچ کو دشمنوں کے آنکھوں میں کانٹا جانا ہے اور کہا : اربعین حسینی پیدل مارچ کے دوسرے برکات میں عاشورہ تحریک اور ابا عبدالله الحسین (ع) کے قیام کے مقصد کی یاد دہانی ہے ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ اربعین پیدل مارچ روحانی ، اخلاقی ، معنوی و معرفتی تحول کا مقدمہ ہے ، اس عظیم و مناسب موقع سے امام حسین علیہ السلام کے زائرین زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬