رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ نائیجیریا کے عوام نے ان مظاہروں میں آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیۃ اللہ شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔
نائیجیریا کی عدالت نے دسمبر دو ہزار سولہ میں آیت اللہ شیخ زکزکی کو رہا کئے جانے اور ان کے گھرانے کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا تاوان ادا کئے جانے کا حکم سنایا مگر اس ملک کی فوج نے اس حکم کو نہیں مانا۔
نائیجیریا کی فوج آیۃ اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی۔ جس کے بعد سے جیل میں آیۃ اللہ زکزکی کی جسمانی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ فوج کی فائرنگ سے آیت اللہ زکزاکی کے تین بیٹے بھی شہید ہوئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/