رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ۳۲ ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء نے اتوار کے روز تہران میں قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی اس میں ایران کی سیاسی عسکری قیادت، مسلم سفراء بھی شریک تھے ۔
تفصیلات کے مطابق، یہ ملاقات ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس کے موقع پر ہوئی جس میں شریک دنیا کے 100 مسلم ممالک کے مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنما اور نامور شخصیات نے خصوصی طور پر قائد اسلامی انقلاب سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی، چیف جسٹس آیت اللہ آملی لاریجانی، اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی، اسلامی ممالک کے سفیر اور ملک کے دیگر سیاسی اور عسکری حکام بھی شریک ہیں۔
یہ خصوصی نشست نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) اور چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ہوئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۸/