‫‫کیٹیگری‬ :
26 November 2018 - 14:19
News ID: 437756
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم :
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا : مسئلہ فلسطین کے بارے میں تمام ذمہ داریاں صرف ایران پر ہی عائد نہیں ہوتیں، بلکہ دیگر اسلامی ممالک اور مسلم اقوام کو بھی مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرنا چاہیے۔
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : فلسطین کی آزادی کے لئے ایک عظیم فوجی لشکر تیار کرنی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے ظالم وغاصب اسرائیل کی ناپاک ہاتھوں سے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے : فلسطین کی آزادی کے لئے تمام مسلمانوں کو متحد ہونا چاہیئے اور دشمن سے مقابلہ کے لئے بہت بڑا فوجی لشکر تشکیل دیا جانا چاہئیے تا کہ فلسطینی عوام کو ان پر ہو رہے ظلم وجنایت سے بچایا جا سکے ۔

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے ایران کی طرف سے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران کے طرف سے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس ایک اہم اقدام ہے کہ اس کانفرنس میں عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاتا ہے جو موجودہ حالت کے لئے بہت ہی لازم امر ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : عالمی اسلامی وحدت کانفرنس جو ہر سال ایران میں منعقد ہوتا ہے ایک قدم ہے اور اس جیسے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے جن پر عمل کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے اس طرح کے کانفرنس کی افادیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم لوگ اس کانفرنس کے ذریعے عالم اسلام کے مسائل خاص کر مسئلہ فلسطین کے مسائل کو سرد خانے کی نظر کرنے کے اقدامات کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور عالم اسلام کے اہم مسائل کو آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے ۔

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے بیان کیا : مسئلہ فلسطین کے بارے میں تمام ذمہ داریاں صرف ایران پر ہی عائد نہیں ہوتیں، بلکہ دیگر اسلامی ممالک اور مسلم اقوام کو بھی مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں ہر سال ایام ولادت رسول اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسب پر عالمی اسلامی وحدت کانفرنس منعقد کی جاتی ہے اور عالم اسلام کے اہم مسائل پر تبادلہ نظر کیا جاتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/​

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬