رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اھواز کے امام جمعہ آیت الله سید محمد علی موسوی جزائری نے گذشتہ روز حوزه امام جعفرصادق(ع) شھر آبادان کے معمم طلاب کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عمامہ بسرعلماء کی شھر آبادان میں موجودگی شھر آبادان کے مومنین کے لئے بشارت ہے کہ علماء خدا کی راہ میں جھاد کرکے اسلام ، ولایت اہل بیت علیھم السلام اور عوام کے حقوق کا دفاع کرنے کے لئے شھر میں حاضر میں ہیں ۔
صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ علماء وہ سرحدی محافظ ہیں جو اسلام کے شھر و دائرہ کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ شیطان اس دائرہ میں داخل نہ ہونے پائے کہا: آپ محترم عوام نے ۸ سالہ جنگ اور دفاع کے دوران کو پیچھے چھوڑدیا مگر جان لیں کہ در حال حاضر، وھابیوں کی طرف سے ایک اعتقادی جنگ کا آغاز ہوچکا ہے کہ جس سے ہم شب و روز برسرپیکار ہیں ۔
شھراھواز کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم اعتقادات اور ولایت اہل بیت علیھم السلام کے دفاع میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے کہا: روایت «علی و شیعته هم الفائزون» بہت ساری اہل سنت کتابوں میں موجود ہے اور یہ روایت اس بات کی بشارت ہے کہ پیروزی ہم اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کا مقدر ہے ۔
حوزه علمیہ خوزستان کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کا شیعہ ہونا ملت ایران کے لئے باعث فخر ہے کہا: جو لوگ دین میں شبھات کے مدعی ہیں وہ علماء اور حوزات علمیہ کی سمت مراجعہ کریں اور اپنے شبھات کے جوابات دریافت کریں ۔
انہوں نے آخر میں آبادان کی عوام کو حوزہ علمیہ آبادان کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵