‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2018 - 21:02
News ID: 438959
فونت
قائد انقلاب اسلامی نے محکمہ پولیس کے سربراہ سے ملاقات میں ؛
قائد انقلاب اسلامی نے محکمہ پولیس کی ترقی و کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پولیس کی کار کردگی ایسی ہونی چاہیئے کہ عوام یہ محسوس کریں کہ ہماری پولیس فورس طاقتور، منصف اور ہوشیار ہے۔
قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پولیس پر عوامی اعتماد میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا : عوام کے ساتھ پولیس کی رفتار عاقلانہ، حکمت عملی اور اعتماد پر مبنی ہونی چاہیے کیونکہ ملکی نظم و نسق اور سکیورٹی میں پولیس اورعوام دونوں کا کردار بہت ہی اہم ہے۔ 

محکمہ پولیس کے کمانڈروں اور اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آپ کی کارکردگی ایسی ہونا چاہیے کہ عوام یہ محسوس کریں کہ ہماری پولیس فورس طاقتور، منصف اور ہوشیار ہے۔

انہوں نے نظم و نسق کے تحفظ میں پولیس فورس کے کردار کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ پولیس کو انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کے شایان شان مقام تک پہنچانے کے لیے انتھک جدوجہد کی ضرورت ہے۔

 آپ نے فرمایا : پولیس تھانے، چیک پوسٹیں، پولیس کا گشت، سب کے سب عوام کی نگاہوں کے سامنے ہیں اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں پائی جانے والی عوامی آرا بھی مسلح افواج اور اسلامی نظام کے حصے میں آتی ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی نے عوام کے ساتھ پولیس کے برتاؤ میں بہتری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ پولیس کی کارکردگی دانشمندانہ اور مدبرانہ ہونی چاہیے جو عوام  میں اطمینان پیدا کرنے اور پولیس پر ان کے اعتماد میں اضافے کا باعث ہو۔ کیونکہ ملکی نظم و نسق اور سکیورٹی میں پولیس اورعوام دونوں کا کردار بہت ہی اہم ہے۔ 

اس ملاقات کے بعد پولیس افسروں اور اہلکاروں نے نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی۔

قائد انقلاب اسلامی کی تقریر سے پہلے محکمہ پلیس کے سربراہ سردار اشتری نے کہا : پلیس فورس میں اپنے ہاتھ پر جان رکھے ایرانی قوم سپاہی ، انقلابی جذبہ ، جہادی مدیریت ، رضاکارانہ فکر اور مستحکم ادارہ و عزم کے ساتھ سلامتی کی حفاظت اور ملک میں امن اور اقدار کی حفاظت کی کوشش کر رہی ہے اور عوام کے جان و مال و عزت کی حفاظت کرنے والے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار کے محافظ ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬