رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی نے کہاہے کہ 500 ملین مسلمان غیر مسلم ممالک میں اقلیت کے طور پر آباد ہیں۔
جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیر مسلم ممالک میں آباد مسلمان متعدد چیلنجز سے دوچار ہیں۔ خانہ جنگی ، نسلی کشمکش یا سیاسی ہنگاموں کی وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔ افریقی ممالک میں آباد مسلمان 53.1فیصد ، ایشیائی ممالک میں 32.1فیصد، یورپی ممالک میں 7.6، آسٹریلیامیں 1.7، شمالی امریکہ میں 1.7فیصداور جنوبی امریکہ میں0.4فیصد ہیں۔بعض ممالک میں مسلمان انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔
غیر مسلم ممالک میں ہندوستان اور چین میں مسلمان سب سے زیادہ آباد ہیں۔ 2050ء تک ہندوستانی مسلمان دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہوجائیں گے ۔ انکی تعداد 300ملین نفوس تک پہنچ سکتی ہے ۔
انڈونیشیا میں اس وقت سب سے زیادہ مسلمان رہ رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰