01 January 2019 - 19:39
News ID: 439030
فونت
طالبان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کے قیام امن کیلئے ایران کی کوششوں کی تصدیق کی۔
 افغانستان کے قیام امن کیلئے ایران کی کوشش کا اعتراف طالبان نے کیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کے قیام امن کیلئے ایران کی کوششوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے گزشتہ روز میں طالبان کے ایک وفد کے دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پڑوسی ممالک کی کوششوں کی اہمیت پر زوردیا۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے 26 دسمبر کو ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران انہوں نے دہشتگردی اور منظم یافتہ جرائم کے خلاف مقابلہ کرنے اور دوطرفہ سیاسی، اقتصادی،مشترکہ سرحدی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬