‫‫کیٹیگری‬ :
01 January 2019 - 21:54
News ID: 439033
فونت
آیت الله تحریری :
حوزہ علمیہ مروی کے سربراہ نے کہا : اگر مکمل طور سے قائد انقلاب اسلامی کی قائدانہ ہدایت پر عمل کیا جائے تو دشمنوں و برا چاہنے والوں کی سازش کو آسانی سے ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔
آیت الله تحریری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ مروی کے سربراہ آیت الله محمد باقر تحریری نے حوزہ علمیہ مروی میں منعقدہ اپنے اسفار کے درس کے شروع میں ۳۰ دسمبر یوم اللہ کی مناسبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ۳۰ دسمبر ایران کی تاریخ کے لئے بہت ہی اہم روز ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انقلابی و مسلمان عوام کی ولایت فقیہ کی خود جوش حمایت قابل قدر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کے ابتدائی مرحلہ میں انقلاب و اسلامی نظام کو ختم کرنے کے لئے دشمنوں نے مختلف قسم کی سازشوں کو انجام دیا ، ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ لوگ جو خود کو انقلابی صورت میں لوگوں کے سامنے خود کو پیش کرتے ہیں اور ایسے جوان جو انقلاب کی حقیقت سے نا آشنا ہیں ان سے استفادہ کریں ۔

حوزہ علمیہ مروی کے سربراہ نے کہا : نفوذی افراد جو دوسرے ملک سے آئے تا کہ سازش و دشمنوں کی منصوبے کے مطابق اسلامی انقلاب کو ختم کرنے کی کوشش کریں لیکن ایران کی انقلابی و با بصیرت عوام نے ۳۰ دسمبر کو دشمن کی اس خطرناک سازش کو ناکام بنا دیا ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : ۳۰ دسمبر کو لوگوں کی شاندار اقدام اس بات کی علامت ہے کہ انقلاب مسلسل رشد و ترقی کی طرف گامزن ہے اور بنیادی طور سے انسان کے تکامل کا راہ بھی اسی طرح ہے کہ مختلف امتحانات سے گزرنا ہے ؛ دین الہی جو کہ ولایت اہل بیت علیہم السلام کی بنیاد پر قائم ہے امتحان سے خالی نہیں ہے ۔

آیت الله تحریری نے بیان کیا : اس انقلاب کی حقانیت ولایت حقہ اهل بیت (ع) کے ایک گوشہ کو روشناس کرانا ہے ؛ اسی طرح جیسا کہ دشمنوں نے اہل بیت علیہم السلام کے زمانہ میں ان کو حکومت کے قیام کا موقع نہیں دیا اور اسلامی قوم کو بصیرت حاصل کرنے سے دور رکھا لیکن یقینا دشمنوں کی دشمنی کا یہ مقصد وسیع تر ہے ۔

حوزہ علمیہ مروی کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی قوم کو چاہیئے کہ بصیرت کے ساتھ ہوشیاری سے کام لیں کیوں کہ دشمن اسلامی نظام کو نقصان پہوچانے کے لئے ہر بار ایک نئی پالیسی و منصوبے جس میں ثقافتی و معاشی انحرانی افکار جیسے سازش کے ذریعہ ہم لوگوں کو معاشی دباو میں گرفتار کر رہی ہے ۔

آیت الله تحریری نے بیان کیا : ہم لوگوں کو مسلسل ہوشیار و بیدار رہنے کی ضرورت ہے اور دشمن کی سازش کو مختلف ثقافتی ، سماجی ، معاشی اور سیاسی محاذ پر غور سے مشاہدہ کرنا چاہیئے اور اس کو ناکام کرنے کے لئے مفید اقدام کرنا چاہیئےں ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬