رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج مسجد آعظم قم میں اپنے درس خارج اصول کے دوران امیر المؤمنین علی علیه السلام سے منقول روایت کی تشریح کرتے ہوئے کہا: جن انسانوں کے ساتھ ہلکا وزن رہتا ہے وہ جلد مقصد تک پہونچ جاتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: جن انسانوں کے ساتھ وزن ہلکا نہیں ہے وہ دیر میں مقصد تک پہونچتے ہیں ، امیر المؤمنین علی علیه السلام فرماتے ہیں کہ جن لوگوں کے ساتھ سنگین چیزیں ہوں گی وہ دیر تک قیامت میں کھڑے رکھے جائیں گے کیوں کہ ان کا حساب و کتاب کیا جائے گا ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جن افراد کا اعمال نامہ ہلکا ہوگا وہ آسانی کے ساتھ گزر جائیں گے کہا: ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہمارے نامہ اعمال سنگین نہ ہوں بلکہ سبک ہوں ، لہذا کم سے کم گناہیں کرنی چاہئے ، البتہ ہم معصوم نہیں ہیں مگر اپنے اعمال نامہ کو سبک و ہلکا رکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ انسان کے اعمال قید و بند کے تحت ہوں کہا: ہمیں اپنی افکار کی حفاظت کرنی چاہئے تاکہ گناہوں کے جانب قدم نہ اٹھے اور اعمال نامہ ہلکا رہے ، ہمیں سب کی بہ نسبت خوش بین رہنا چاہئے مگر یہ کہ ہمارے پاس کوئی دلیل و گواہ موجود ہو ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۶