‫‫کیٹیگری‬ :
22 December 2018 - 12:54
News ID: 439422
فونت
بغداد میں خطاطی شدہ نسخے کی رونمائی قومی قرآنی علوم مرکز میں کی گئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب رونمائی گذشتہ روز منعقد کی گیی جسمیں ادارہ اوقاف عراق کے سربراہ

سیدعلاء الموسوی اور مصاحف عالم اسلامی کمیٹی کے رکن سمیح عثامنه شریک تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد علوم قرآن مرکز کے ڈایریکٹر اور نامور قاری رافع العامری نے عراق میں علما کی قرآن خدمات اور مذکورہ نسخے کی خطاطی کے مراحل پر روشنی ڈالی۔

ادارہ اوقاف اہل بیت عراق کے ڈایریکٹر سیدعلاء الموسوی نے علما اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی خطاط کے ہاتھ کا ہنر ہم سب کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں اور اس کی آرزو سب کے دلوں میں موجود تھی۔

اس تقریب میں خطاطی شدہ قرآن کے مختلف مراحل کے حوالے سے ڈکومنٹری کی نمایش کے علاوہ خطاط کو تحایف اور انعامات بھی دیا گیا۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬