رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے قبل حزب الله لبنان کے زیر نظر الرضوان ڈگری کالج کے طلباء سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی اور حزب الله لبنان ، عزت اسلام کے راستے پر گامزن ہیں کہا: ہمارے دل اور مقاصد حزب الله لبنان سے ھمآھنگ ہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتےہوئے کہ اعلی ترین ثقافت اور سامراج مخالف جزبات کے مالک افراد و شخصیتیں حزب اللہ لبنان میں سرگرم عمل و فعال ہیں کہا: ہم نے دوسال پہلے اپنے سفر لبنان کے دوران سامراج و صھیونی مخالف ان افراد نیز حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ سے ملاقات و گفتگو کی تھی ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کا نور ھرگز خاموش ہونے والا نہیں ہے کہا: بعض افراد کا تصور تھا کہ انقلاب اسلامی پیروزی کے بعد نابود ہوجائے گا مگر آج سبھی اس بات کے شاھد ہیں کہ یہ عظیم انقلاب دنیا خصوصا محروموں اور مستضعفین کے لئے سرمشق قرار پا رہا ہے ، حتی فرانس میں زرد جیکٹ والے مظاھرین بھی امام خمینی رہ کو اپنا آئڈیل قرار دیتے ہیں ، اس حوالے سے انقلاب اسلامی اور علاقہ میں رونما ہونے والی تبدیلیاں دن بہ دن قوی تر ہوتی جارہی ہیں اور دشمن نابودی کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔
انہوں نے علم و جھاد اور تحقیق کی راہ میں قدم بڑھانے والوں کی اہمیت اور منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آپ کا پہلا وظیفہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی مکمل شناخت ہے ، راہ جہاد اور سامراجیت کا مقابلہ کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے بخوبی آشنائی حاصل کریں اور اس پر خاص توجہ دیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے سورہ آل عمران کی 103 ویں آیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت امام جعفر صادق(ع) سے منقول روایت کے تحت فرشتے ، علم اور تعلیم کی راہ میں قدم اٹھانے والوں کے قدموں کے نیچے پر بچھاتے ہیں ، ہم طلاب علوم دینیہ کی بہت اہمیت ہے ، اسلامی مقاصد اور اقداروں کی راہ میں ہمیں متحد رہنا چاہئے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہنا چاہئے ۔
انہوں نے سورہ آل عمران کی 104 ویں آیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہر دور میں ان لوگوں کو رہنا ضروری ہے جو علم کے اعلی ترین درجہ پر فائز ہوں اور لوگوں کو خیر و نیکی کی جانب دعوت دینے والے ہوں، یہ لوگ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے بخوبی آگاہ ہوں اور اس علم کے ساتھ دنیا کو اسلام کی دعوت دیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے حضرت امام جعفر صادق(ع) کی نورانی حدیث «عُلَمَاءُ شِيعَتِنَا مُرَابِطُونَ فِی الثَّغْرِ الَّذِي يَلِي إِبْلِيسَ وَ عَفَارِيتَهُ» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حزب الله لبنان اس روایت کا کھلا مصداق ہے ، کیوں کہ وہ مکڑیوں کے گھروندے یعنی صھیونیت سے برسر پیکار ہے اور کفر و صھیونیت کے مقابل دین کا محافظ و نگہبان ہے ، خدا کی مدد سے دن بہ دن حق واضح ہوتا جا رہا ہے ، امریکا ، غاصب صھیونیت اور آل سعود پستی کی سمت بڑھ رہے ہیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۰